ایف پی سی سی آئی کو شنگائی تعاون تنظیم کی بزنس کونسل کا مستقل ممبر بنا لیا گیا

اسلام آباد (پی ایف پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کو شنگائی تعاون تنظیم کی بزنس کونسل کا مستقل ممبر بنا لیا گیا، جس کی مدد سے اب پاکستان اور شنگائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کے ان تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی مضبوط ہو جائیں گے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک پریس ریلیز کے مطابق شنگائی تعاون تنظیم کے اس وقت مستقل ارکان میں قازکستان، چین، کرغستان، روس، تاجکستان، پاکستان، بھارت، اور ازبکستان شامل ہیں جس کی وجہ سے پاکستان او ر ان ممالک کے درمیان بزنس کونسل کی ممبر شپ کے بعدتجارت کو فروغ ہو گا۔ اور پاکستان کا اس ادار ے کے ساتھ تعلق مضبوط ہو جائے گا۔ اس ادارے کی وجہ سے اب پاکستا ن کے بزنس مین شنگائی تعاون تنظیم کے ارکان کے ساتھ براہِ راست تعاون کو فروغ ملے گا، اور اس کی وجہ سے پاکستان کے تجارتی روابط ان ممالک کے ساتھ افرادی طور پر بھی بہتر ہونگے۔

شہنگائی تعاون تنظیم کی بزنس کونسل کا اجلاس سال میں ایک دفعہ اس وقت ہوتا ہے، جب شنگائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس ہوتا ہے، اسی موقع پر بزنس کونسل کا بھی اجلاس ہو تا ہے، جس کی مدد سے اس کونسل کے تمام ارکان میں رابطے مذید مضبوط ہو تے ہیں۔

بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی سب سے بڑی تنظیم کی شنگائی تعاون تنظیم کی بزنس کونسل کی ممبرشپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس سے ملک کی تجارت کو فروغ ہو گا۔ اور پاکستان اس تنظیم کے ممالک سے تجارتی روابط بڑہا کر پاکستان کے لئے قیمتی زرِ مبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں