اہم ملازمتوں پر فائز غیر ملکی روزگار سے محروم ہو جائیں گے'سعودی گزٹ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں نئے قانون کے مطابق اہم ملازمتوں پر فائز غیر ملکی روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔ سعودی گزٹ کے مطابق ”موزوں نطاقت سسٹم“ نامی نئے قانون کا نفاذ 11 دسمبر 2016ءسے ہوگا اور اس کے نفاذ کی صورت میں اہم ملازمتوں پر فائز غیر ملکی روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد اہم ملازمتوں پر غیر ملکی افراد کے غلبے کا خاتمہ ہے۔
نائب وزیر محنت و سماجی ترقی احمد الحمیدن نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا نظام جہاں سعودی شہریوں کے لئے ملازمتوں کی تعداد اور معیار کو بہتر بنائے گا وہیں ان کے لئے موزوں ملازمتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا
ٹیلی کام سیکٹر کی تمام ملازمتیں سعودی شہریوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے اچھے روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے شعبوں کو سعودی شہریوں کے لئے وقف کرنے کے کام میں تیزی آئے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں