اہم سیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک ہونا قومی سلامتی کی خلاف ورزی…کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (پی ایف پی) پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

پاک فوج کے تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرکانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز اور پرنسل اسٹاف افسران نےشرکت کی، اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی غلط معلومات کو عام کرنے پر تشویش کااظہار کیا گیااور اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا گیا۔
کورکمانڈرز کانفرنس
ہندوستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کو کور کمانڈرکانفرنس میں مسترد کردیا گیا اوراس دعوے کو مقبوضہ کشمیر میں معصوم افراد کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا۔

کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی غیر ذمہ دارانہ مہم جوئی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج مادر وطن کی کسی بھی قیمت میں دفاع کرے گی۔

آرمی چیف نے اندرونی سلامتی کےلیے جاری کوشش کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے باعث پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کے نئے دور میں ڈھالنے کے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں