اہل کراچی صفائی کیلئے انتظامیہ سےتعاون کریں، میئر وسیم اختر

میئرکراچی وسیم اختر نے جیل سےشہریوں کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اپناشہرہے اس کی صفائی سب کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے عوام سےصفائی کےکاموں میں انتظامیہ سےتعاون کی اپیل کی ہے ۔

میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے وکلا نے جیل میں ملاقات کی۔اس موقع پر وسیم اختر نے کہاکہ عوام صفائی کے کاموں میں شہری انتظامیہ سے تعاون کریں اورجانوروں کی آلاشیں تفویض کی گئی جگہوں پر پھینکیں۔

انھوں نے شہری انتظامیہ سے بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہری ادارے خیال رکھیں کہ شہریوں کو کوئی تکلیف نہ ہو ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں