اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود حکومت کابڑا اقدام ۔۔اب آگے کیا ہوگا

اسلام آباد (پی ایف پی) اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود حکومت نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چوری کو منی لانڈرنگ قررا د لانے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن کے تحت دانستہ طور پر غلط ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال کی خبر سنائی جا سکے گی ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دانستہ طور پر غلط انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ٹیکس انواٹسز میں رد و بدل اور قومی ٹیکس نمبر کے غلط استعمال کرنا منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئے گا –
اس طرح ایف بی آڑ افسران کو ٹیکس ریکارڈ تک رسائی نہ دینا اور ٹیکس چوری کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا بھی منی لانڈرنگ تصور ہو گا جبکہ جان بوجھ کر یا غیر دانستہ طور پر قومی شناختی کارڈ نمبر کا غلط استعمال کرنا بھی منی لانڈرنگ تصور کیا جائے گا ۔ این ٹی این کے غلط استعمال پر 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کی سفارشی کی گئی ہے جبکہ دوسری شخص کا این ٹی این استعمال کرنے پر دو سال کی قید کی سزا تجویز کی گئی ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے ایف بی آر ان لینڈ ریونیو اینڈ انٹیلی جسنس کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اختیار بھی دے دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتون نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کو منی لانڈرنگ کا جرم قرار دینے کے فیصلہ کی مخالفت کی تھی ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں