اٹک و گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بدترین اضافہ

شہری علاقوں میں 16گھنٹے ، نواحی علاقوں میں 18گھنٹے کی بندش ، شہریوں کی چیخیں نکلو گئیں

شدید گرمی اور حبس کے باعث درجنوں افراد بے ہوش

اٹک(پی ایف پی )اٹک و گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بدترین اضافہ، شہری علاقوں میں 16گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں 18گھنٹے کی بندش نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں، شدید گرمی اور حبس کے باعث مختلف مقامات پر درجنوں افراد بے ہوش جبکہ بار بار ٹرپنگ سے صارفین کا لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرونکس سامان جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹک و گردو نواح میں جہاں سورج ”سوا نیزے“ پر ہونے سے عوام شدید گرمی اور حبس کے دوران بلبلا رہے ہیں وہاں پر رہی سہی کسر واپڈا کی طرف سے اٹک شہر میں وقفہ وقفہ سے جاری 16گھنٹے جکہ مضافاتی علاقوں میں 18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نکال کر رکھ دی ہے اور بجلی کی طویل دورانیہ کی بندش کے دوران جہاں پر نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے
وہاں پر مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے دوران درجنوں شہری جن میں ضعیف العمر افراد سمیت خواتین اور بچے شامل ہیں بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں اور حکومتی اعلانات کےمطابق رمضان المبارک میں افطار و سحر کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے دعوے صرف بلند و بانگ دعوے ہی ثابت ہوئے جبکہ رات کو مسلسل بجلی کی بندش کے باعث لوگوں کی نیند پوری نہ ہونے سے شہری چڑ چڑے پن کا شکار ہورہے ہیں
اور بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرونکس اشیاءفریج ،اے سی ، ٹی وی، پانی کی موٹریں وغیرہ جل جانے سے شہری شدید سراپا احتجاج نظر آتے ہیں جبکہ بجلی کے وولٹیج جو کہ 220کی بجائے 140سے 170کے درمیان رہنے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں