اٹک میں سپراقبال ہوٹل کے مالکان کیخلاف پولیس کی کاروائی

اٹک (پی ایف پی ) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار راجہ آفتاب اور ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی انسپکٹر ملک محمد ارشد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اٹک کے مشہورسپر اقبال ہوٹل سول بازار اٹک نزد مسجد لوہاراں کے مالک شیخ واحد اقبال ولد شیخ محمد اکرام ان کے دو ملازمین محمد عبدالمتین بھٹی ولدنور محمد بھٹی ساکن محلہ بھٹی شین باغ خوردڈاکخانہ سروالہ اور عزیز اللہ ولد رحمت اللہ ساکن محمد کر بلاکو رنگے ہاتھوں گندے پانی میں کیمیکل ملا کر خود ساختہ غیر قدرتی دودھ تیار کرتے ہو ئے گرفتار کر لیا ملزمان جو دو دھ دہی تیارکر نے میں استعمال ہونا تھا بنا رہے تھے وہ بر تن انتہائی گندھے تھے جس جگہ یہ دو دھ تیار کیا جا رہا تھا وہاں سے بد بو کے بھبکے اٹھ رہے تھے جو ملازمین دو دھ تیار کر رہے تھے-
اٹک کی مزید خبریں ملاحضہ فرمائیں
اٹک،لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی چیخیں نکلوا دیں’ واٹرسپلائی بند،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ان کے کپڑے انتہائی غلیظ اور ان میں سے تعفن اٹھ رہا تھا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے علاوہ جا ئے وقوعہ سے 14عددخشک دودھ( Skimmed Milk)/کیمیکل بوریاں ، کڑاہی بڑی ، تین عدد دیگچے قبضہ میں لیکر 23/D، 23پنجاب پیور فوڈ آر ڈنینس 1960تر میمی 2016زیر دفعہ 273,269,270ت پ کے تحت راجہ آفتاب نائب تحصیلدار کے استغاثہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان کی گرفتاری کے بعد تھانہ اور ضلعی انتظامیہ کے پاس سفارش کرا نے والوں کی لائنیں لگ گئی تاہم انسانی صحت سے کھیلنے والے ان معاشرے کے نا سوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیجوا دیا گیا یا د رہے کہ اسی خاندان کے فوارہ چوک میں واقع اقبال ہوٹل میں دو افراد کے خلاف اسی ہفتہ دن دیہاڑے روزہ خوری کے الزام میں مقدمہ در ج کیا گیا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں