آئی ٹیل کا سمارٹ فون اینڈرائیڈ اوریو وریژن کے ساتھ لانچ

لاہور(شوکت سعید)ٹرانسن ہولڈنگز کے ممتاز ترین سمارٹ فونزبرانڈ آئی ٹیل(itel) نے گوگل کے اشتراک سے جدید ترین اینڈرائیڈ سسٹم اوریو (گو ایڈیشن) اور فنگر پرنٹس کا حامل 32FA لانچ کر دیا۔

اینڈرائیڈ اوریو 32FA کو جدت کے ساتھ ساتھ فیچرز اور پسندیدہ ایپس کو تیز تر کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت بخشتا ہے ۔

تیز آپریٹنگ سسٹم اور فیچرز کی بدولت یہ سمارٹ فون نہ صرف ڈیٹا کوضائع ہونے سے بچاتا ہے بلکہ اس کا موثر استعمال بھی یقینی بناتا ہے۔

32FA میں صارفین کی ضروریات کے مطابق ایک تیز ترین اور کئی فنکشز پر مشتمل فنگر پرنٹ سینیسر بھی فراہم کیا گیا ہے ۔

جس سے نہ صرف آٹھ فنگر پرنٹس محفوظ کر کے تصاویر بنائی جا سکتی ہیں بلکہ اس سے ویڈیو بنانا، فون کالز کا جواب دینا، الارم بند کرنا اور لاک سکرین سے ایپلیکیشنز کو چلائے جانے جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

32FA کی 5 انچ پر محیط باڈی کو ایک مضبوط اور خوبصورت خمدار میٹالک کور سے مزین کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف ایک آرام دہ گرفت فراہم کرتی ہے بلکہ ویڈیوز دیکھتے یا گیمز کھیلتے وقت صارفین کو دیدہ زیب تجربہ دیتے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں