آئین کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا کھلے دل سے خیرمقدم کا اعلان کیا ہے اورکہا کہ حکومت کی نیک نیتی پر مبنی تمام کوششیں سبوتاژکی گئیں، پاناماپیپرز کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اورمکمل شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، عوامی عدالت مسلسل ہمارے حق میں فیصلے سنار ہی ہے، بہتر ہوگا عدالت کے فیصلے کا بھی انتظار کرلیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں بھی تفصیلی موقف پیش کیا، سپریم کورٹ کے نکات کی روشنی میں حکومت نے متفقہ ٹی او آر کمیٹی بنائی، پارلیمنٹ میں واضح برتری کے باوجود اپوزیشن کونمائندگی دی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں