انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے، لاہور چیمبر

لاہور(پی ایف پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئرنائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آن لائن سسٹم کی سست روی، خامیوں ، پیچیدگیوں اور دیگر بہت سے مسائل کی وجہ سے تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکی اور رواں ماہ کے اختتام تک بھی یہ کرنا پانا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں پہلے ہی انتہائی مشکل حالات میں کاروبار کررہے ہیں لہذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو انہیں ڈیڈ لائن دینے کے بجائے سہولت دے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کا مطالبہ اس بات کا مظہر ہے کہ تاجر ٹیکس ادائیگی کی صورت میں اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ توسیع صرف تاجروں ہی نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مفاد میں بھی ہے کیونکہ اس سے اْسے اپنے ٹیکس وصولی کے اہداف پورے کرنے میں مدد ملے گی جبکہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اعتماد سازی بھی ہوگی جو معاشی حوالے سے بہت ضروری ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں فوری توسیع کا اعلان کریں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں