انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم

کراچی(پی ایف پی) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرگھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید104.80روپے اورقیمت فروخت104.85روپے برقراررہی
تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید105روپے سے کم ہوکر104.90روپے اورقیمت فروخت105.20روپے سے کم ہوکر105.10پرآگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز یورو کی قدرمیں70پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدیوروکی قیمت خرید115.70روپے سے کم ہوکر114.80روپے اورقیمت117روپے سے کم ہو کر116.30روپے پرآگئی اسی طرح2روپے کی نمایاںکمی سے بر طانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت148روپے گھٹ کر146روپے پرآگئی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں