انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین باہر نکال دیا گیا

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس
اپنی صفائی اگلے اجلاس میں پیش کریں، جس میں آپ کو باقاعدہ طور پر طلب بھی کیا گیا آج نہیں ، چیئرمین کمیٹی بابر نواز خان
ایک اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی اتنی بڑی سزا دے رہے ہیں، جسٹس ریٹائرڈچوہان صفائیاں پیش کرتے رہے

اسلام آباد(پی ایف پی) انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے باہر نکال دیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس ممبران کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس کی صدارت بابر نواز خان نے کی.
اجلاس کے دوران انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) چوہان نے اپنے خلاف جمع ہونے والی تحریک اس حقائق پر صفائی پیش کرنے لگے تو چیئرمین کمیٹی بابر نواز خان نے یہ کہ کر روک دیا کہ وہ اپنی صفائی کمیٹی کے اگلے اجلاس جو کہ 13اکتوبر کو ہو گا اس میں پیش کریں، جس میں آپ کو باقاعدہ طور پر طلب بھی کیا گیا ہے، آج آپ کو دعوت نہیں دی گئی اس دوران چیئرمین انسانی حقوق اپنی صفائی پیش کرتے رہے اور ان کا کہنا تھا کہ ایک اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی اتنی بڑی سزا دے رہے ہیں آپ لوگ جس پر چیئرمین کمیٹی بابر نواز خان نے کہا آپ جھوٹ بولتے ہیں،
آپ نے کہا تھا کہ آپ کی بیوی بیمار ہے جبکہ آپ کی بیوی بیمار نہیں تھیں جس پر چیئرمین انسانی حقوق نے کہا کہ اسے غیر پارلیمانی الفاظ آپ کو زیب نہیں دیتے ہیں، چیئرمین قائمہ کمیٹی بابر نواز خان نے (ر) جسٹس چوہان کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کٹ آوٹ ابھی کمرے سے باہر نکل جس پر جسٹس چوہان کمرے سے باہر نکلتے ہوئے کہنے لگے کہ یہ رویا درست نہیں اور انصافی پر مبنی ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں