امجد صابر ی کے قتل کا مقدمہ ۔۔۔۔کتنے گھنٹوں بعد درج ہوا ۔۔۔ آپ سسٹم کو کوسیں گے

کراچی (پی ایف پی)معروف قوال امجدصابری کے قتل کامقدمہ شریف آبادتھانے میں درج کرلیاگیا،پولیس نے ڈی آئی جی ذوالفقارعلی لارک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ،کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سی سی ٹی وی فوٹیج اورجیوفنسنگ کے ذریعے قتل کے مختلف محرکات کاجائزہ بھی لیاگیا۔جمعرات کے روزکراچی میں گزشتہ روزقتل ہونے والے امجدصابری کے قتل کامقدمہ تھانہ شریف آبادمیں ان کے بھائی عظمت علی صابری کی مدعیت میں درج کیاگیا،مقدمہ میں قتل اوردہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں اورمتعددنامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔دوسری جانب واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی غربی ذوالفقارعلی لارک کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔کمیٹی میں ایس ایس پی مقدس حیدر،پیرمحمدشاہ ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ارباب مہراورایس ایچ اوشریف آبادشامل ہیں ۔کمیٹی کاپہلااجلاس جمعرات کی شب ڈی آئی جی آفس میں ہواجس میں سی سی ٹی وی فوٹیج اورجیوفنسنگ کے ذریعے قتل کے واقعے کے مختلف پہلوو¿ں کاجائزہ لیاگیا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں