ایس پی لیاقت آبادکا امجد صابری کو دھمکیاں موصول ہونیکا انکشاف

کراچی (پی ایف پی)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے معروف قوال امجد صابری کو دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی شکایت انہوں نے پولیس حکام کو بھی کی لیکن کسی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی بجائے اسے وہم قراردیا اور امجد صابری کو تسلی دی کہ آپ ہردلعزیز شخصیت ہیں ، آپ کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ایس پی لیاقت آبادنے بھی امجد صابری کو تین سے چار ہفتوں سے مسلسل دھمکیاں ملنے کی تصدیق کردی۔
شہر قائد میں عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابر ی ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں ساتھیوں سمیت جاں بحق
نجی ٹی وی کے مطابق امجد صابری گزشتہ دنوں ایک غیر ملکی کنسرٹ پر گئے تھے اور غیر ملکی کنسرٹ پر جانے کے بعد وہ واپس پاکستان آئے تو اس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی انہوں نے متعلقہ تھانے اور ایس ایس پی کینٹ کو بھی شکایت کی تھی تاہم ان کو دی جانے والی دھمکیوں کا کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا۔ایس پی لیاقت آبادنے بتایا کہ امجد صابری نے شکایت کی تھی کہ کچھ لوگ میرا پیچھا کر رہے ہیں اور فون پر دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پولیس نے انہیں تسلی دی کہ وہ اخلاقی طور پر اچھی شخصیت ہیں اور ان کے والد نے بھی علاقے میں اچھا وقت گزارار ہے جس کی وجہ سے ان کی کسی کے ساتھ بھی دشمنی نہیں ہے لہٰذا انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں