امجد صابری قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ،مرکزی ملزم نعمان کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی (پی ایف پی) معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت منظر عام پر آگئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف قوال امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نعمان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نعمان عرف بچہ کا تعلق سیاسی جماعت ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے سے گرفتار ملزم عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق واردات کے وقت عمران صدیقی موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب کہ نعمان پیچھے بیٹھے تھا اور ریکی کے بعد نعمان نے امجد صابری پر فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان امجد صابری کے قتل کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا۔واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت ا?باد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں