امجدصابری کے قاتل کاخاکہ ۔۔۔کس سے ملتا ہے خاتون نے دعویٰ کر دیا

کراچی (پی ایف پی)کراچی کے علاقے گزری کی خاتون حمیدہ بیگم نے دعویٰ کیاہے کہ معروف قوال امجدصابری کے قاتل کاخاکہ میرے3سال سے لاپتہ بیٹے ناصرسے ملتاہے ،امجدصابری کواگرمیرے بیٹے نے قتل کیاتوسزاملے ،مگراسے سامنے توآناچاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے بیٹے ناصرنے بھی کیپ پہنی تھی ،میرے بیٹے ناصرکو3 سال پہلے طاہربلوچ گھرسے لے گیاتھا،ناصرکی محبت ٹھیک نہیں تھی اوروہ نشہ بھی کرتاتھا،میرااکلوتابیٹاتھا،طاہرکے دواوربھائی بھی ہیں ،طاہرلاشاری کے خلاف مقدمات درج ہیں ۔بیٹے کی بازیابی کیلئے تین سال تک ہرجگہ گئی ہوں ،پولیس کے پاس بھی گئی ہیں ،لیکن بیٹے کاپتہ نہیں چلا،26دسمبر2013ءکوبیٹالاپتہ ہوا،جب خاکہ دیکھاتویہ میرے بیٹے سے ملتاہے۔انہوںنے کہاکہ میراتعلق مختلف پارٹیوں سے رہاہے ،پیپلزپارٹی کی کونسلررہی ہوں ۔بیٹے کونشے کیلئے پیسے دیتی تھی ،لیکن پھروہ طاہرکے ساتھ گیا۔انہوںنے کہاکہ اگرامجدصابری کے قتل میں میرابیٹاملوث ہے تواسے سزاملنی چاہئے لیکن اس کوسامنے تولایاجائے کہ وہ کہاںہے؟

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں