اسلام آباد (پی ایف پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پٹیشنر دائر کرنے والے خود گڑھے میں گر سکتے ہیں شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارنے والوں کو آئینہ دکھانا چاہئے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سے اراکین اسمبلی جنہوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا وہ اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کریں ۔ ہمارے لوگوں کی خواہش ہے تاہم یہ سیاسی فیصلہ پارٹی کرے گی ۔ الیکشن کمیشن میں پٹیشنر دائر کرنے والے خود گڑھے میں گر سکتے ہیں ۔
