سینیٹ انتخابات

الیکشن کمیشن نے فاٹا کیلئے سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان

کاغذات نامزدگی 8 فروری سے 12 فروری تک وصول ، پولنگ 3 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد (پی ایف پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاٹا کیلئے سینیٹ نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے کاغذات نامزدگی 8 فروری سے 12 فروری تک وصول کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 3 مارچ کو ہوگی‘ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فاٹا سے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے وزارت سیفران کی جانب سے جاری ہونے والے اے ایس آر او کے بعد انتخابات کے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق فآٹا میں سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اطلاع عام کل جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 8 فروری سے 12 فروری تک وصول کئے جائیں گے 13 فروری کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائیں گے۔ 14 اور 15 فروری کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی جبکہ 16 اور 17 فروری کو امیدواروں کی اپیلیں دائر کی جائیں گی جبکہ 18 اور 19 فروری کو اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔ 20 فروری کو امیدواروں کی دوبارہ فہرست شائع کی جائے گی۔ 21 فروری کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ جبکہ 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فاٹا سے 4 سینیٹرز کے انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی واضح رہے کہ فاٹا سے منتخب ہونے والے 11 اراکین اسمبلی چار سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں