اقتصادی راہداری کے تحت پہلے پائلٹ ٹریڈ کارگو کی کامیاب ترسیل بہت بڑی کامیابی اور پورے خطے کے لئے سنگ میل ہے، برجیس طاہر

قبائلی علاقا جات کی طرح بلوچستان سے بھی دہشت گردوں کا چن چن کر صفایا کیا جائے گا ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جائے گا،عوامی نمائندوں سے بات چیت

اسلام آباد (پی ایف پی) وفاقی وزیر برائے امو رکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پہلے پائلٹ ٹریڈ کارگو کی کامیاب ترسیل ایک بہت بڑی کامیابی ہے او رپورے خطے کے لئے سنگ میل ہے ۔ا نہوں نے یہ بات ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں عوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کارگو Convoyکی بھرپور کامیابی پاکستان اور چین کے باہمی اشتراک کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے دونوں ممالک کی اس عظیم وشان منصوبے سے متعلق Commitmentکا بھی بھر پور اظہار ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اس منصوبے کو مکمل کرکے اس خطے کے اربوں عوام کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلیاں لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے لئے ون ون )win win)کی حیثیت رکھتا ہے جس سے دونوں ممالک بہت مستفید ہونگے وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت او رپاک فوج کی کوششوں کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت کا روپ لے رہا ہے جس سے پورے خطے میں معاشی خوشحالی کا نیا سورج طلوع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس گیم چینجر منصوبے کے تحت بلوچستان اور گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا بیس کیمپ بننے جارہے ہیں چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں جن کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے ۔ انہوں نے گذشتہ چند دنوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر اس کا ثبوت ہے کہ دشمن اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے سازشیں کررہا ہے ، جس دن تجارتی Convoyکامیابی سے گوادر پہنچا اُسی دن حب میں شاہ نورانی کی درگاہ پر افسوس ناک و المناک خود کش دھماکہ دشمن کے مذموم مقاصد کی کھلی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پورے ملک میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے تہیہ کئے ہوئے ہے اور اس میں اِسے 80فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقا جات کی طرح بلوچستان سے بھی دہشت گردوں کا چن چن کر صفایا کیا جائے گا اور ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جائے گا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں