افغا ن حکومت بد نیت ، اس پر کسی طر ح اعتما د نہیں کیا جا سکتا ،گلبدین حکمت یار

کا بل(پی ایف پی) سابق افغان جنگجو کمانڈر گلبدین حکمت یار نے کابل انتظامیہ پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ افغا ن حکومت بد نیت ہے، اس پر کسی طر ح اعتما د نہیں کیا جا سکتا ،افغا نستا ن میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغا نی اخبا ر شہا دت سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی تنظیم اور کابل حکام کے مابین، جس امن معاہدے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، اس کا امکان اب عملی طور پر ختم ہو گیا ہے۔
حکمت یار نے کہا کہ افغان حکومت غیر قانونی ہے اور وہ اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔گلبدین حکمت یار کا یہ طویل تنقیدی انٹرویو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حزب اسلامی نے افغان حکومت کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کے مسودے میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی شرائط متعارف کرائی ہیں۔ ان میں سے ایک امریکا کے ساتھ دفاع کے شعبے میں ہونے والے معاہدے کو ختم کرنا اور غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء کے حوالے سے حتمی تاریخ کا طے کیا جانا شامل ہے۔
اس تناظر میں حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے ان کو مطلع کیا ہے کہ جہاں تک امریکا سے سکیورٹی معاہدے کا تعلق ہے وہ اسے ختم نہیں کرسکتے یعنی وہ یہ سرخ لکیر عبور کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ ان کے بقول ان کی بہت کم ہی شرائط افغان حکومت نے تسلیم کی ہیں۔ اس بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب گزشتہ ماہ حکمت یار کے نمائندے کابل میں بات چیت مکمل ہونے کے بعد تیار کی جانے والی دستاویز پر متفق تھے اور وہ صرف دستخط کرانے کے لیے اس دستاویز کو حکمت یار کے پاس لائے تھے۔ اس کے بعد حکمت یار نے نئی شرائط کے ساتھ یہ مسودہ کابل حکام کو دوبارہ بھیج دیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں