افتخارچوہدری حیران کن مطالبہ کردیا ۔۔۔۔پڑھ کر دیکھیں

اسلام آباد (پی ایف پی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری نے کہاہے کہ ملک میں پارلیمانی طرز حکومت کے بجائے صدارتی نظام ہوناچاہئے،وزیراعظم نوازشریف کو اپوزیشن جماعتوں کوسڑکوں پرآنے کاموقع نہیں دیناچاہئے ،فوری طورپراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت بہت مشکل سے آئی ہے ،سیاسی جماعتوں کوسڑکوں پرآنے سے پہلے سوچناچاہئے –
وزیراعظم نوازشریف کوبھی چاہئے کہ وہ اپوزیشن کوسڑکوں پرآنے کاموقع نہ دیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کااحتساب اپوزیشن کی خواہش نہیں ،48فیصدعوام ان کااحتساب چاہتی ہے ،اورآئین بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے باقاعدہ شق موجودہے ۔انہوںنے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کوملک میں مارشل لاءکے اقدام کوقانونی حیثیت دینے صرف میں شامل نہیں تھا،بارہ ججزاوربھی تھے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کے مسائل کاحل صدارتی نظام میں ہے ،امیدہے کہ 2018ءکے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں