اسلام آباد ، تعلیمی اداروں میں گریڈ 1 تا 15کی خالی اسامیوں پر پہلے سے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل تعینات کیاجائے

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ نے رپورٹ سینٹ کو پیش کردی

اسلام آباد (پی ایف پی) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گریڈ ایک تا پندرہ کی خالی اسامیوں پر پہلے سے کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے مستقل تعینات کیاجائے جبکہ گریڈ سولہ اور سترہ کی اسامیوں پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مطلوبہ تعلیمی قابلیت رکھنے والے ڈیلی ویجز لیکچرز کو بھرتی کیا جائے ۔سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ نے اپنی رپورٹ سینٹ کو پیش کردی ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 2050 ڈیلی ویجز سٹاف طلباء کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور اس وقت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 689 پوسٹیں خالی ہیں جس میں 388 پوسٹیں ٹیچنگ سٹاف جبکہ 301 پوسٹیں نان ٹیچنگ سٹاف کی ہیں کمیٹی نے گریڈ سولہ اور گریڈ سترہ کی خالی اسامیوں پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے موجودہ ڈیلی ویجز اساتذہ جو مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے حامل ہوں کو تعینات کیا جائے جبکہ گریڈ ایک سے لے کر گریڈ پندرہ تک کی خالی اسامیوں پر موجود ملازمین میں 495 ملازمین کو ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے تعینات کیا جائے جبکہ باقی ماندہ ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے نئی پوسٹیں تخلیق کی جائیں تاکہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا سکے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں