اسرائیلی فوج کی فائرنگ ایک فلسطینی شہری جاں بحق ، متعدد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (پی ایف پی)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غلطی سے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کو زحمی کر دیا ہے۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مرکزی شاہراہ پر فوجیوں پر پتھر اور پٹرول بم پھینک جا رہے تھے جس سے تین شہری زخمی ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان فلسطینیوں کا پیچھا کرتے ہوئے غلطی سے عام شہریوں پر گولیاں چل گئیں‘۔فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا 15 سال کا لڑکا ہے جو اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا جب اس کو گولی ماری گئی۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں ہلاک کیے جانے والے فلسطینی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ حملہ آور تھا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جو یروشلم کے باہر واقع گاو¿ں بیت سیرا میں پیش آیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب تل ابیب اور یروشلم کو ملانے والی اہم شاہراہ پر فلسطینیوں کے پتھراو¿ کے باعث دو غیر ملکی اور ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ابتدائی بیان میں کہا گیا تھا کہ بیت سیرا کے قریب موجود سکیورٹی اہلکاروں نے شاہراہ پر موجود گاڑیوں کی حفاظت کے لیے پتھراو¿ کرنے والوں پر گولیاں چلائیں۔بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا جبکہ دو مشتبہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا۔تاہم بعد میں اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ابتدائی انکوائری سے معلوم ہوا ہے کہ اس فائرنگ میں ایک عام شہری ہلاک ہوا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں