اسحٰق ڈار جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قرار

اسلام آباد(پی ایف پی) دنیا کی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں کا ریکارڈ رکھنے والے نیوز پیپر ‘ایمرجنگ مارکیٹس’ نے بہترین اقتصادی کارکردگی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو 2016 کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دے دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق نیوز پیپر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحٰق ڈار کو یہ ایوارڈ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں ان کی بہترین اقتصادی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر دیا جارہا ہے۔

تاہم ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی، کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس کے باعث یہ ایوارڈ وصول کرنے امریکا نہیں جاسکے۔

ان کی جانب سے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی ایوارڈ وصول کریں گے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں