استنبول میں چھاپے، متعدد افراد گرفتار

استنبول(پی ایف پی) ترکی کی پولیس نے استنبول پر ہونے والے حملوں کے بعد نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

پولیس نے استنبول میں چھاپوں کے دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ ساحلی شہر ازمور میں بھی متعدد لوگ گرفتار ہوئے۔

استنبول کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم حملوں میں کم سے کم 42 افراد ہلاک اور 230 افردا زخمی ہوئے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے دولتِ اسلامیہ کا ہاتھ ہے۔

استنبول ایئرپورٹ پر حملہ، 41افراد ہلاک

مزید تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں متعدد ہوائی اڈے کے ملازمین تھے۔

ایک ترک اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’آج صبح پولیس نے 16 مقامات پر چھاپے مارے اور 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ان میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں۔‘

ترک میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی کی پولیس نے استنبول کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔

ازمیر شہر میں بھی کم سے کم 9 لوگوں کو دولت اسلامیہ کی مالی، اہلکاروں کی بھرتی اور انتظامی مدد فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا۔

اسی اثنا میں ترک میڈیا نے رپورٹ کیا کے سکیورٹی فورسز نے شام سے منسلک سرحد پر گذشتہ سنیچر کو بھی دولتِ اسلامیہ کے دو مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق ان کا ارادہ انقرہ پر حملہ کرنے کا تھا۔

اب تک استنبول کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔

ترک میڈیا کے مطابق حملہ آور ازبکستان، کرغستان اور روس کے علاقے قفقاز سے آئے تھے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

ترک وزیرِ اعظم نے حملے میں مرنے والوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

صدر اردوغان نے بدھ کو قومی یومِ سوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں