ادارے کی مالی مشکلات کو ختم کر کے بذریعہ اسٹیٹ بنک بلا سود HBFCکو قرضہ کی فراہمی یقینی بنائے، ڈاکٹر فاروق ستار

گزشتہ 65برس سے ملک بھر کے غریب اور کم آمدنی والے بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی میں مالی مدد فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
حکومت خصوصاً وزارت خزانہ HBFCپربھر پور توجہ دیں، ڈاکٹر فاروق ستار
بلاتفریق لوگوں کو گھر جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اہل اور ایماندار شخص کو ادارے کا سربراہ بنایاجائے، ڈاکٹر فاروق ستار
HBFCاور آفیسرز اسٹاف کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ وفد کی پی آئی بی کالونی میں ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار تک ہماری درخواست پہنچا کر HBFCاور اس کے ملازمین کی مدد کریں ، فاروق ستار سے وفد کی اپیل

کراچی ۔۔۔20، نومبر2016ء (پی ایف پی)
ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے آفیسرز اور اسٹاف کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ وفد نے پی آئی بی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے ادارے اور پاکستان بھر کے ملازمین کے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا اور گزارش کی کہ وہ ماضی کی طرح HBFCاور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار تک ہماری درخواست پہنچا کر HBFCاور اس کے ملازمین کی مدد کریں ۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ HBFCگزشتہ نصف صدی سے زائد عرصے سے پاکستان بھر کے غریب اور متوسط لاکھوں افراد کو گھر فراہم کرنے کیلئے اپنا بھر پوراور بلاتفریق کردار ادا کررہا ہے اورHBFCملک بھر کے غریب اور کم آمدنی والے بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی میں مالی مدد فراہم کرنے والا واحد فلاحی ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ، مہنگائی ، غربت اور اس کے نتیجے میں بے گھر افراد کی تعداد میں ہونے والے اضافے کو کم کرنے کا واحد طریقہ صرف یہی ہے کہ حکومت خصوصاً وزارت خزانہ HBFCپربھر پور توجہ دیں اور اس کی مالی مشکلات کو ختم کر کے بذریعہ اسٹیٹ بنک بلا سود HBFCکو قرضہ کی فراہمی یقینی بنائے اور HBFCکی جانب سے بلاتفریق لوگوں کو گھر جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اہل اور ایماندار شخص کو ادارے کا سربراہ بنایاجائے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں