احمدیوں کے خلیفہ نے دنیا کا سب سے بڑا چیئرٹی فراڈکیا،وقار ذکا

حمزہ عباسی نے احمدیوں کی آف شور کمپنیوں کو تحفظ دینے کے لیے سب کچھ کیا
نبی آخر الزمان پر اپنی جان بھی قربان۔ احمدی بھی سوچیں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں
ٹی وی کے معروف میزبان وقار ذکا کھل کر سامنے آ گئے

لاہور(پی ایف پی )اداکار حمز ہ علی عباسی کے نجی ٹی وی پر قادیانیوں بارے پروگرام کر نے کے بعد معروف اداکار وقار ذکا کی اعتراضات پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آ گئی جہاں وہ اداکا ر حمزہ علی عباسی سے بے شمار سوالات کر تے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔

ٹی وی کے معروف میزبان وقار ذکا کھل کر قادیانیوں اور حمزہ عباسی کے خلاف سامنے آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی نے پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے اور قادیانیوں کی کمپنیوں کو تحفظ دینے کے لیے کام کیا ہے۔انہو ںنے کہا کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ قادنیوں کے سربراہ کی سب سے بڑی آف شور کمپنیاں ہیں۔ پاکستان سے قادیانی انہیں لندن میں چندہ بھیجتے ہیں اور وہ اس پیسے سے آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں مگرپاکستان میں اپنے احمدیوں کی مدد کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی کو اس پر بات کرنا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان جتنے بھی گناہ گارکیوں نہ ہوں مگر ہم حضرت محمد کے آخری نبی ہونے کے مسئلہ پر چپ نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی کو اس مسئلہ کو اٹھانا چاہیے تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ریاست کو کوئی حق نہیں ہے کہ کسی کو کافر کہے۔ انہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ احمدیوں کو کیوں حج پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انسان میں احمدیوں کی قدر کرتا ہوں اور ان کے خلاف نہیں ہوں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم حضرت محمد کو آخری بنی اور رسول نہ مانیں۔ یہ کہتے ہیں کہ رسول اور نبی میں فرق ہے بھائی ایسا نہ کرو اور احمدیوں کو بھی اس حوالے سے سوچناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی نے جو سوالات اٹھائے ہیں اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اگر انہیں اس مسئلہ کا علم نہیں تھا تو وہ بند کمرے میں کسی سے اس مسئلہ کو سمجھ سکتے تھے۔ انہوںنے کہا کہ یہ اسلامی شوبز کیا ہے ۔ شوبز تو شوبز ہے اور آپ اس سے پیسہ کما رہے ہیں چھوڑ دو ۔ کیا تم ننھے بچے ہو چاول کو پپا کہتے ہو پانی کو مم کہتے ہو۔ جان بوجھ کر ڈرامہ کر رہے ہو۔ سوال نہیں کرو بات کرو۔ احمدیوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کا کام ہے لیکن یہ ڈرامہ کرنا آپ کو سوٹ نہیں کرتا۔ اب یہ نہ کرنا کہ اپنے میڈیا ہاﺅس اور چاہنے والو ں کو فون کرو کہ وقار ذکا کو سپانسر نہیں دینا۔ خدا کے لیے مذہب کی توہین نہ کریں سب سے پہلے خود مذہب پر علم کریں خود مذہب کے بارے میں صحیح سوچیں پھر بات کریں۔احمدیوں کا موضوع چھیڑ کر جان بوجھ کر ملک میں انتشار نہ پھیلاﺅ۔احمدیو ں کی جان و مال کی ملک میںحفاظت کی جارہی ہے اور احمدیوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ حمزہ عباسی نے اس موضوع کو کیوں چھیڑا ہے۔ پانامہ لیکس میں دنیا کا سب سے بڑا چیئرٹی فراڈ احمدیوں کے سربراہ نے کیا ہے۔ احمدیوں کا خلیفہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان سے لوگوں سے دعا کے نام پر پیسے منگوا رہاہے قبریں بیچ رہا ہے۔ یہاں جو احمدی مرے ہیں کیا احمدیوں کے سربراہ نے کسی بھی مرنے والے کی فیملی کو ایک بھی روپیہ دیا ہے ۔ حمزہ عباسی آپ نے یہ موضوع کیوں نہیں رکھا کہ دنیا میں سب سے بڑا چیرٹی کا فراڈ احمدیوں کا ہے۔ دعاﺅں کے بہانے پیسے وصول کرتے ہیں اور قبر کے لیے سارا سال چندہ دیتے ہیں اس کے اوپر آپ نے کیوں شو نہیں کیا۔ انہو ںنے کہا ہم بنی آخر الزمان پر قربان ہو جائیں گے، ہم نہیں برداشت کریں گے کہ کوئی ایسی بات کرے۔ حمزہ عباسی آپ کیسے یہ بات کرتے ہیں خو دفلمیں بنانا خود ڈرامے بنانا اس وقت آپ اسلام بھول جاتے ہیں

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں