اتاترک ایئرپورٹ پر خونریز کارروائی میں چودہ غیرملکی بھی مارے گئے

استنبول (پی ایف پی)ترک شہر استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پرخونریزکارروائی میں چودہ غیرملکی بھی مارے گئے،غیرملکیوں میں سعودی عرب،ایران،عراق،اردن،ازبکستان اوریوکرائن کے باشندے شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اتاترک ائیرپورٹ پردہشت گردوں کا اہم ہدف غیرملکی شہری تھے ،ترک حکام کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں چھ سعودی اور دوعراقی بھی شامل ہیں تیونس،ایران،ازبکستان اوریوکرائن کابھی ایک ایک شہری مارے جانے والوں میں شامل ہے۔

حملے میں غیرملکیوں سمیت دوسوسے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ترک میڈیاکے مطابق چارغیرملکیوں کی لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ باقی لاشیں بھی جلدلواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔۔
گذشتہ ماہ 10 مئی کو ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارِباقر میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل رواں برس 28 اپریل کو بھی ترکی کے شہر بورسا میں ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ رواں سال مارچ میں بھی دیارِباقر میں ایک کار بم دھماکے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 27 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان کی شدید مذمت
پاکستان نے استبول ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہر ممکن طریقے سے دہشت گردی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھی ترکی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ۔

امریکی صدر کی مذمت
امریکی صدر براک اوباما نے بھی ترکی میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ترکی کے ساتھ ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں