ابھرتی معیشت کے انڈیکس میں شامل ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی (پی ایف پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کی ایم ایس سی آئی انڈکس میں شمولیت کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں اسٹاک ایکسچینج کے حکام نے پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچنج منیر کمال کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر انویسٹرز کو سرمایہ کاری کی بہتر حکمت عملی بنانے میں تعاون فراہم کرنے والے ایم ایس سی آئی انڈیکس نے پاکستان کا درجہ فرنٹیئر مارکیٹ سے تبدیل کر کے ابھرتی ہوئی معیشت کے انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ 2008ئ میں اسٹاک مارکیٹ کو 3 ماہ تک بند رکھنا بڑی غلطی تھی۔اس موقع پر ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینچ ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں 30 فیصد بیرونی، 30 فیصد اداروں اور 40 فیصد ریٹیل انویسٹرز کا سرمایہ لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے مارکیٹ کو مضبوط بنانے کے لئے بہت بڑے کام کئے ہیں۔ بروکرز کو تین درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ انویسٹرز کی رہنمائی کے لئے فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں