آفریدی، اجمل کو سینٹرل کانٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق کپتان شاہد آفریدی اور اسپنر سعید اجمل کو آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے اور ٹی ٹوئنتی کپتان سرفراز احمد کو اے کیٹیگری میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے جولائی 2015 سے سینٹرل کانٹریکٹ کی تجدید کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو اے اور سعید اجمل کو بی کیٹیگری میں جگہ دی تھی اور جون 2016 تک جاری رہنے والے اس کانٹریکٹ میں 10 فیصد میچ فیس کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ایک پی سی بی آفیشل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک کھلاڑی کسی بھی فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی نہ کر رہا ہو تو پھر اسے سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل کانٹریکٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب صرف کھلاڑیوں نے اس پر دستخط کرنے ہیں۔

پی سی بی آفیشل کے مطابق سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز یا اس کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں الوداعی میچ کھلا کر باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے تاہم آفیشل نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں۔

ادھر ذرائع کے مطابق پی سی بی نےعمدہ کارکردگی دکھانے پر موجودہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کو ترقی دیتے ہوئے اے کیٹیگری میں شامل کرنے کیا جائے گا جبکہ محمد عامر، سہیل خان، خالد لطیف، حسن علی، محمد نواز اور شرجیل خان کو بھی سینٹرل کانٹریکٹ دیا جائے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں