آصف علی زرداری 61 ویں سالگرہ منگل کو منائیں گے

اسلام آباد ( پی ایف پی) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اکسٹھ برس کے ہوگئے۔کل(منگل کو) 61ویں سالگرہ منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔آصف علی زرداری پاکستان 9ستمبر2008ء سے 8ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں ۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔
18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو ئے۔سال1988ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی بدطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔
محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سے1999ء تک سینٹ کے رکن رہے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شیادت کے بعد ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سے بڑی جماعت بن کر ابھری جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں