آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کا شہدائے کارساز کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر

کراچی (پی ایف پی)سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو نے شہدائے کارساز کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔انہوں نے ان لواحقین میں عیدی اور کپڑے تقسیم کئے۔اس موقع پر بختاور بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی پیارے کو کھونے کا غم ہم سے زیادہ کون جان سکتا ہے۔ 18اکتوبر کے شہدا اور ان کے لواحقین ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان شہیدوں نے بی بی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم کسی صورت ان شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں