آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم امارات پہنچ گئی


شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے
ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گ
ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا

کراچی(پی ایف پی) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں