آزاد کشمیر کے الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے ،(ن) لیگ پاکستان میں بھی شفاف الیکشن نہیں ہونے دے ،پاکستان پیپلز پارٹی

چودھری نثار بینرز لگوا کر نواز شریف کی چھٹی اور خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں
پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت سے سمجھوتہ نہیں ہوگا اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ، ہماری حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،
سر دار لطیف کھوسہ کی دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو

دبئی (پی ایف پی )سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوئے ، شفاف الیکشن نہ کرانا نواز لیگ کا طرہ امتیاز بن چکا ہے،(ن) لیگ پاکستان میں بھی شفاف الیکشن نہیں ہونے دے گی ۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آمریت کو دعوت دینے والے بینرز چوہدری نثار نے لگوائے تا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں اختلافات پیدا ہو جائیں اور وہ خود وزیر اعظم بن جائیں، پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت سے سمجھوتہ نہیں ہوگا اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اہم رہنماؤں کو طلب کیا ہے تاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائے۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ،کشمیروں کو گھروں میں محصور کردیا گیا جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لیکن ہماری حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو تو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا خیال نہیں لیکن پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے ،یہی واقعات اگر یورپ میں ہوتے تو اقوام متحدہ چیخ اٹھتا اور فوری طور پر کوئی اقدام کرتا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں دو ماہ تک کوئی وزیر اعظم نہیں تھا ،اس دوران دہشت گردی کے واقعات بڑھے ،وفاقی حکومت سارا الزام کراچی پر ڈال دیتے ہیں حالانکہ پنجاب میں کوئی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں بلکہ یہ جرائم کی آماجگاہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر قوم دھرتی ماں کو لوٹنے والوں کا حساب چاہتی ہے ،اس معاملے پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ بد قسمتی سے نواز شریف نے ادارے بھی غیر فعال کردئیے ہیں ،اس لیے شریف برادران کے خلاف کرپشن پر آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ رینجرز کے قیام اور اختیارات کامعاملہ حل ہو جائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ چیف ایگزیکٹو ہیں ،وہ رینجرز کو قانون کے مطابق بلا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی میں اچھا کا کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے آج یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کراچی میں امن میں پولیس کا کوئی کردارنہیں ،شہر میں پولیس اور رینجرز مل کر بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ذراصبر رکھیں اور دھمکیاں دینے سے گریز کریں ،ہم اپنا فرض بخوبی جانتے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں