آئیسکو کابڑے بڑوں کے خلاف آپریشن کا جاری

اسلام آباد(پی ایف پی)اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کا واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر اسلام آباد سے سی ڈی اے کے پانچ کنکشن جبکہ صدر اور آر اے بازار سے کینٹ بورڈ کے پروجیکٹ منیجر کے دفتر سمیت سٹریٹ لائٹس کے پانچ کنکشن منقطع کر دئیے گئے جبکہ واجبات ادا نہ کرنے پر سواں سے این ایل سی کے آفیسر کمانڈنگ کے دفتر سمیت ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے دفاتر کے کنکشن کاٹ دیئے گئے. ترجمان آئیسکو کے مطابق ان اداروں کے ذمے آئیسکو کے کروڑوں روپے بجلی بلوں کی مد میں واجب الادا ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر عبدالجبار خان کے مطابق آئیسکو کی نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں